گھر کے کام میں ایسا بھی ممکن ہے کیونکہ ۔۔ صفائی کے دوران خاتون کو گھر میں کونسا خزانہ مل گیا؟

image

گھر کی صفائی کے دوران اکثر خواتین کو گمشدہ چیزیں اور کئی بار تو پیسے بھی مل جاتے ہیں جس سے کام کی ساری تھکن دور ہوجاتی ہے لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ کام کرتے ہوئے اچانک آپ کی لاٹری لگ جائے اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے گھر کی صفائی کے دوران خاتون کے ہاتھ خزانہ لگ گیا۔

گھروں کی صفائی ستھرائی معمول کی بات ہے لیکن ایک خاتون کی تو اپنے گھر کی صفائی کرتے ہوئے قسمت ہی چمک اٹھی اور ایک طرح سے خزانہ ہاتھ آگیا۔

جرمنی میں ایک خاتون اپنے گھر کی صفائی کر رہی تھیں کہ انہیں تین سال پرانا لاٹری کا ٹکٹ ملا جو وہ گھر میں ہی کہیں رکھ کر بھول چکی تھیں۔اس ٹکٹ پر خاتون کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز یعنی اگر پاکستانی روپے میں لگ بھگ پونے چار کروڑ روپے کا انعام نکلا ہوا تھا۔

خاتون یہ ٹکٹ کہیں رکھ کر بھول چکی تھیں لیکن گھر کی صفائی کے دوران خاتون کی قسمت ایسی چمکی کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ کروڑ پتی بن گئیں۔خوش نصیب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کھویا ہوا خزانہ دوبارہ دریافت ہوا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں لوگ اکثر قسمت آزمانے کیلئے لاٹری لینا پسند کرتے ہیں اور کئی بار قسمت ایسے کھلتی ہے کہ انسان دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بن جاتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.