سال 2024 میں دنیا کو بہتر اور روشن مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے، چینی وزیر خارجہ

image

بیجنگ۔9جنوری (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہاہےکہ سال 2024 میں دنیا کو بہتر اور روشن مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق منگل کو بیجنگ میں ’’بین الاقوامی صورتحال اور چین کی سفارت کاری 2023 سمپوزیم‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے 2023 میں چین کی کامیاب سفارتکاری کے چھ پہلوں کا جائزہ لیا جن میں سربراہ مملکت کی شاندار سفارت کاری ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ، بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیاری مشترکہ تعمیر ، برکس کے رکن ممالک میں اضافہ اور چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد شامل ہیں۔

وانگ ای نے کہا کہ 2023 میں چین کی سفارتکاری نے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئی خدمات انجام د ی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہم خود اعتمادی، خود انحصاری، کھلے پن اور اشتراک اور منصفانہ تعاون کی پالیسی پر کاربند رہیں گے اور دنیا کو بہتر اور روشن مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.