فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری

image

 وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات جاری ہے۔ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے، پہلی مرتبہ کوئی امریکی صدر سے کسی ملک کے آرمی چیف کی ملاقات ہے اس سے پہلے کسی بھی امریکی صدر نے کسی ملک کے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا تاریخی دورہ پاک امریکا تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان کی عکاسی کا مظہر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنا امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی سٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے، امریکی صدر سے آرمی چیف کی ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پاکستان کا جنوبی ایشیا میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.