امریکا سن لے ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

image

 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا امریکا جنگ میں شامل ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔

 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران پر حملہ کرکے اسرائیل نے بڑی غلطی کردی، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی ایرانی عوام اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتاہے ہم دھمکیوں کا جواب کیسے دیتے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے امریکا پر واضح کیا کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے امریکی صدر کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو مسترد کرتے ہیں۔

سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی‘ دانشمند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی، دشمن مسلم ممالک میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب دیتے ہیں اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران دہشت گرد صیہونی ریاست کے خلاف بھرپور طاقت سے کارروائی کرے گا اور صیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.