اتحاد ایئر ویز 2025 تک18 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لے گی،سی ای او

image

ابو ظہبی۔10جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ 2025 تک18 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لے گی۔

اردو نیوز کے مطابق اتحاد ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انتونولڈو نیویس نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا،کورونا وبا سے قبل 2019 میں اتحاد ایئر سے سفر کرنے والوں کی سالانہ تعداد 17 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بوسٹن سمیت متعدد نئے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی، بوسٹن امریکا میں اتحاد ایئر کا چوتھا ہوائی اڈہ ہوگا جس کے لیے ہفتے میں 4پروازیں چلائی جائیں گی ، آغاز 31 مارچ سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ سی ای او نے بتایا کہ اتحاد ایئر نے یکم جنوری 2024 سے کیرالہ کے 2 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں شروع کی ہیں ،اس طرح انڈیا میں اتحاد ایئر 10 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ کے لیے ہفتے میں پروازوں کی تعداد 21 کی جارہی ہے، اسی طرح کولمبو کے لیے 7، اسلام آباد کے لیے 14 اور مالدیپ کے لیے پروازوں کی تعداد 14 تک کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد ایئر 2017 کے مقابلے میں اس وقت زیادہ بہتر مالی پوزیشن میں ہے، 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال مسافروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.