ابوظہبی میں ٹریفک جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دیدی گئی

image

ابوظہبی ۔10جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی کونسلوں کے محکمے کے ماتحت ٹرانسپورٹ سینٹر نے خلاف ورزیوں کے جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے بیان میں کہا کہ نئی سہولت کا نام الدفع المیسر (ادائیگی میں آسانی) رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت ابوظہبی الاول بینک، ابوظہبی کمرشل بینک اور الامارات الاسلامی بینک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ان بینکوں کے کریڈٹ کارڈز ہولڈرز نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ رواںسال کی پہلی ششماہی کے دوران دیگر بینکوں کے ساتھ بھی اس سہولت کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت صرف اس صورت میں ہوگی ،جب جرمانے کی مجموعی رقم کم از کم تین ہزار درہم ہو۔جرمانے تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ یا بارہ میں کسی اضافی چارجز کے بغیر ادا کیے جاسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.