کوئیٹو۔10جنوری (اے پی پی):ایکواڈور میں چین کا سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل 10جنوری سےعارضی طور پر تاحکم ثانی بند کئے جائیں گے۔شنہوا نے چینی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ ایکواڈور میں چینی کاروباری اداروں اور چینی شہریوں سے متعلق سکیورٹی خدشات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے اندرونی مسلح تصادم کے باعث پیر کو 60 دن کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔ ■