ٹکٹ کٹوائیں اور گھومنے نکل جائیں کیونکہ۔۔ سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کو کونسا خوبصورت ملک ویزا فری انٹری دے رہا ہے؟

image

پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں شامل ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی ایک دو نہیں بلکہ درجنوں ممالک میں ویزا کے بغیر جاسکتے ہیں جبکہ سیاحت کیلئے مشہور افریقی ملک بھی پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دیتا ہے۔

کینیا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق دنیا کے ہر ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو کینیا آنے کے لیے اب ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔اس نئے سسٹم کے تحت سیاحوں کو آن لائن اپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ 30 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی۔

کینیا کو قدرتی جنت قرار دیا جاتا ہے جہاں نیشنل پارکس میں لاتعداد جانوروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ وہاں کے ساحلی علاقوں کی خوبصورتی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اسی وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاح کینیا کا رخ کرتے ہیں اور انہیں متعدد سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

اگر آپ مسائی مرامیں جنگل سفاری کا مزہ لینے چاہتے ہیں، نیروبی نیشنل پارک کی سیر کرنا چاہتے ہیں یا نکوروجھیل میں پرندوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں توآپ کو کینیا کا ویزا لینے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کینیا کے صدرولیم روٹونے کچھ عرصے قبل اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے ہر کونے سے تعلق رکھنے والے فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

اس پروگرام کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعدکینیا میں ویزا فری پروگرام کے تحت 5 جنوری کو اولین سیاحوں کی آمد ہوئی ۔مقامی محکمہ امیگریشن کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.