پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب

image

پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب کرلی گئیں، پالیسی کے تحت 20کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت 20کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی، بڑی موبائل کمپنیوں نے سرمایہ کاری اور مقامی طور پر مینو فیکچرنگ شروع کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو33سےزائد لائسنس جاری کئےجا چکے، موبائل فونز کی تیاری سے40 ہزار افراد کو روزگارکے مواقع میسرآئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹاپ برانڈزکے تقریباًتمام موبائل آلات تیار کئے جا رہے ہیں اور سال 2021 سے اب تک 5 کروڑ سے زائد موبائل تیاری کئے جاچکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان سےڈیڑھ کروڑ سے زائد موبائل فونز ایکسپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ پیکیجنگ میٹریل، چارجرز اور بیٹریوں کی مقامی طور پر تیاری ہورہی ہے، ہینڈزفری کی مقامی طور پر تیاری سےبھی صنعتوں پرمثبت اثرات مرتب ہوئے۔

کابینہ نے جون2020 میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.