اکثر زندگی میں ایسے عجیب و غریب واقعات پیش آجاتے ہیں کہ انسان چکرا جاتا ہے، جیسا کہ بھارت میں ہوا کہ ایک بپھرا بیل بینک میں گھس گیا جس پر لوگ پریشان ہوگئے کہ کیا جانوروں نے بھی اکاؤنٹ کھول لئے ہیں جو بیل بینک آگیا ہے۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اناؤ کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ میں بپھرا بیل گھس گیا، بپھرے ہوئے بیل کے بینک میں گھسنے پر افرا تفری مچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل کو دیکھ کر لوگ ڈر کے مارے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔بیل کی مودجوگی کی وجہ سے عملے کی جانب سے لوگوں سے کہا جارہا کہ ادھر سے ہٹ جائیں اور پیچھے کی طرف آجائیں۔آخر میں سیکورٹی گارڈ کو چھڑی کی مدد سے بیل کو بھگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعہ میں بیل نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتاہم سوشل میڈیا صارفین نے موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور کمنٹس کی بھرمار کردی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بینک کا عملہ بیل سے کہہ رہا ہے کہ ابھی کھانے کا وقفہ ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’کھانے کے وقفے کے دوران وہ بیل کو نہیں سنبھال سکتے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ بیل بھی اکاؤنٹ کھلوانے آیا ہے۔