کِم جونگ اُن کی دھمکی ان کی اپنی انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گی، جنوبی کوریا

image

سیئول۔12جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی دھمکی ان کی اپنی انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گی۔

ٹی آر ٹی کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نےکہا کہ ہماری حکومت شمالی کوریا کی ہر اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ کِم جونگ اُن کی جنوبی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی ہمارے نزدیک محض لفظوں کا کھیل ہے جو جلد یا بدیر خود شمالی کوریا انتظامیہ کے لئے نقصان کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے بعض فیکٹریوں کے دورے کے دوران بیان میں کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف اسلحے کی طاقت استعمال کرنے یا پھر شمالی کوریا کی سلامتی و خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم اپنے پاس موجود تمام سازوسامان کو استعمال کریں گے اور جنوبی کوریا کو ختم کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.