ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تواسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایرانی وزیرخارجہ

image

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں لیکن تمام فریقین کیساتھ سفارتکاری کیلئے تیار ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ کرینگے، ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تو اسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا، ایران صرف اپنی حفاظت کے لیے کارروائی کرتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران نے اب تک صرف اسرائیل کوجواب دیا، اس کی مدد کرنے والوں کو نہیں ۔ ایران صرف اپنی حفاظت کے لیے کارروائی کرتا ہے۔ ایران بہادری اور فخر کے ساتھ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا، دشمنوں کو سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگ سفارت کاری کو ختم کرنے کیلئے شروع کی ، ایران اسرائیلی حکومت کے علاقہ تمام فریقین کے ساتھ سفارت کاری کیلئے تیار ہے، ایران کا رویہ سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ دنیا اسرائیلی حکومت کی کوششوں کے بارے میں خبردار رہے، اسرائیل آگ کو پورے خطے میں اور اس کے باہر پھیلا نا چاہتا ہے ، جارحین کو ان کی سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ایران بہادری اور فخر کے ساتھ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.