اسرائیل ایران جنگ معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

image

اسرائیل اور ایران جنگ معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا، یورپی وزرائے خارجہ بھی جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان ،چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔ ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بات چیت بھی جمعہ کو ہو گی جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ مذاکرات جینوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ جمعہ کو جنیوا میں ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔ خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات پرامریکا نے بھی اتفاق کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.