امریکا کا 3 روسی قانونی اداروں اور ایک شخص کے خلاف پابندی عائد کر نے کا فیصلہ

image

واشنگٹن ۔12جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےکہا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے میزائلوں کی روس کو مبینہ منتقلی پر 3 روسی قانونی اداروں اور ایک شخص کے خلاف پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیاہے کہ یہ کمپنیاں روس کو میزائلوں کی منتقلی اور شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے بیلسٹک میزائلوں کی جانچ میں شریک تھیں۔پابندیوں میں سرکاری جوائنٹ سٹاک کمپنی 224 ویں فلائٹ یونٹ سٹیٹ ایئر لائنز اور اس کے سربراہ ولادیمیر میکھیچک شامل ہیں نیز امریکا نے 2روسی ٹیسٹنگ رینجز، ولادیمیروکا ایڈوانسڈ ویپنز اینڈ ریسرچ کمپلیکس ( وی اے ڈبلیو اے آر سی) اور جنوبی روس کے استراخان علاقے میں اشولوک فائرنگ رینج کو بلیک لسٹ کر دیا۔

بلیک لسٹ میں چار طیاروں کا بھی ذکر ہے، جو مبینہ طور پر نومبر اور دسمبرمیں شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں اور میزائل سے متعلق کارگو کی منتقلی میں ملوث تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اسلحے کی مبینہ منتقلی میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف اضافی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی کمپنیوں کو اب بلیک لسٹ کمپنیوں اور افراد کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔

اس کے علاوہ امریکا میں ان کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نےزور دیاکہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان غیر قانونی فوجی اور تکنیکی تعاون کے مغربی ممالک کے الزامات بے بنیاد ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.