منگولیا میں شدید برف باری سے چار افراد ہلاک

image

اولان‌ باتور۔12جنوری (اے پی پی):چینی خودمختار خطے منگولیا میں شدید برفباری سے کار میں محصور ہو جانے والے دو بچوں سمیت چار افراد مردہ پائے گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق منگولیا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نےبتایا کہ شدید برفباری سے کار میں پھنس جانے کے بعد 2 بچوں سمیت 4افراد مردہ پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو صوبے سکھباترسے دیہی علاقوں میں گھر واپس جاتے ہوئے برف میں پھنس گئے۔انہوں نے بتایا کہ منگولیا کے تقریباً تمام صوبے اس موسم سرما میں سخت موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک کا تقریباً 90 فیصد علاقہ اب تک برف سے ڈھکا ہوا ہے۔

انہوں نے عوام بالخصوص خانہ بدوش چرواہوں اور ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ ممکنہ آفات کے خلاف اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں آنے والے دنوں میں ملک کے بڑے حصوں میں شدید برف باری اور برفانی طوفان آنے کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.