ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

image

تہران ۔12جنوری (اے پی پی):ایران نےتصدیق کی کہ اس کی بحریہ نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر جس پر مسلح افراد سوار تھے، کو قبضے میں لے لیا ہے۔

عرب نیوز نے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے حوالے سے بتایا کہ سیاہ رنگ کی فوجی طرز کی وردی پہنے پانچ نقاب پوش بندوق بردار آئل ٹینکر پر سوار ہوئے جس کے چند گھنٹے بعد ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے اس آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایرانی ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکر سوئیز راجن نے ایرانی تیل چوری کر کے امریکیوں تک پہنچایا ۔ ٹی وی کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے بجائے بحریہ نے اس آئل ٹینکر پر قبضہ کیا۔

یہ واقعہ عمان کے شہر صحار سے 50 ناٹیکل میل مشرق میں بتایا گیا۔ایمپائر نیوی گیشن کے ترجمان کے مطابق جہاز پر عملے کے کل 19 ارکان سوار ہیں جن میں 18 کا تعلق فلپائن اور ایک کا یونان سے ہے۔ بحری جہاز نے گزشتہ دنوں بصرہ (عراق) میں تقریباً 145,000 میٹرک ٹن خام تیل کا کارگو لوڈ کیا تھا اور یہ سویز کینال کے راستے علیگا (ترکی) جا رہا تھا ۔رائٹرز نے امریکی پرائیویٹ انٹیلی جنس فرم ایمبرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹینکر کا خودکار شناختی نظام بند کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینکر ممکنہ طور پر ایران میں بندر ای جاسک کی سمت جا رہا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.