دبئی میں 2023 کے دوران ساڑھے تین ہزار نئی عمارتوں کی تعمیر

image

دبئی۔13جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’2023 کے دوران دبئی میں 3520 نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شماریات نے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے دوران دبئی میں تعمیر کی جانے والی نئی عمارتوں کی تعداد گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جبکہ 2022 میں 1941، 2021 میں 2237 اور 2020 میں 3227 عمارتیں تعمیر کی گئی تھیں۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ عمارتیں گزشتہ سال دسمبر میں تعمیر کی گئی ہیں۔ دسمبر میں 504، نومبر میں 299، اکتوبر میں 236 اور ستمبر میں 207 نئی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.