غزہ ۔13جنوری (اے پی پی):غزہ میں فلسطینی متاثرین نے کہا ہے کہ ہنگامی بنیاد پر فراہم کی جانے والی سعودی امداد نے ہماری مشکل آسان کردی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی امداد کے حوالے سے ایک فلسطینی خاتون نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے فراہم کیے جانے والے خیموں، کھانے پینے کی اشیا، ادویہ اوردیگر سامان سے آسانی ہوئی اس پر سعودی عرب اور اس کے عوام کے شکر گزار ہیں۔غزہ کے ایک اور باشندے نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے ہمارے گھر اور علاقے تباہ ہوگئے ہیں۔ شاہ سلمان مرکز نے مدد کرکے مصائب میں بڑی کمی کی ہے۔غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں مقیم فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز نے جو فوڈ باسکٹس تقسیم کیں ان میں کھانے پینے کی تمام چیزیں موجود تھیں اورمعیاری بھی تھیں۔ ہمیں تو صرف سعودی امداد ہی ملی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی اور بحری پل قائم کیے ہوئے ہے۔