حج 2024 میں منی میں رہائش کےلیے ٹاورز کا تجربہ کیا جائے گا، سعودی وزیر حج و عمرہ

image

جدہ ۔13جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں نے جدہ میں ہونے والی حج و عمرہ خدمات کانفرنس و نمائش کے اختتام پر شریک تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت حج زائرین کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے نسک ایپ کے ذریعے حج و عمرہ کی بکنگ، وہیل چیئرز کی فراہمی اور مطلوبہ معلومات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر سال عازمین حج کی تعداد میں اضافے کے منصوبے بناتا ہے اور وزارت اس میں حصہ لیتی ہے تاہم پہلی ترجیح حجاج کی صحت و سلامتی ہے۔

وزیر حج و عمرہ نے کہاکہ مشاعر مقدسہ ( منی، مزدلفہ اور عرفات) میں خیموں کی رہائشی ٹاورز تعمیر کیے جارہے ہیں۔ حج 2024 میں ان کا تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کی خدمت کرنے والے بعض خاندانی اداروں نے کمپنیوں کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ان اداروں نے پہلے چھ کمپنیاں قائم کی تھیں اور اب ایسی کمپنیو ں کی تعداد 20 ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ہر سال حجاج کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.