امریکی بحریہ کے2اہلکار صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کے دوران لاپتہ

image

واشنگٹن ۔13جنوری (اے پی پی):امریکی بحریہ کے 2اہلکار صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کے دوران سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ میں تعینات امریکی بحر یہ کے 5ویں بحری بیڑے(سی فائیو ایف) کے دو اہلکار صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب تک اہلکاروں کی بازیابی کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اضافی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.