نیپال میں بس حادثے میں 12 افراد ہلاک

image

کھٹمنڈو ۔13جنوری (اے پی پی):نیپال کے ضلع ڈانگ میں ایک بس دریا میں گرنےسے 12افراد کی موت ہوگئی ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ڈانگ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بندھو سبیدی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات مقامی وقت کےمطابق 10:30 بجے کے قریب کھٹمنڈو جانے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر دریائے راپتی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 4گھنٹوں کی کوشش سے ہلاک اور زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.