سونے کی تلاش میں کچن میں 40 میٹر کا گڑھا کھودنے والے شہری کا انجام کیا ہوا؟ دیکھئے

image

کہتے ہیں لالچ بری بلا ہے، لالچ انسان کو کئی بار ایسے کام پر مجبور کردیتا ہے جس کا انجام بہت بھیانک بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ برازیل کے ایک شہری کے ساتھ ہوا جو سونے کی تلاش میں اپنی جان گنوابیٹھا۔

جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں 71 سالہ جوائو پیمینٹا ڈی سلوا نامی شخص نے اپنے گھر کے نیچے مدفون سونے کی موجودگی کا خواب دیکھنے کے کچن کے نیچے کھدائی شروع کی اور 40 میٹر گہرا گڑھا کھود ڈالا۔

جوائو پیمینٹا ڈی سلوا نے اس کا ذکر اپنے پڑوسی سے کیا تو پہلے تو وہ ہنسا لیکن پھر وہ بھی ڈی سلوا کے ساتھ شامل ہوگیا۔بدقسمتی سے ڈی سلوا کی خزانہ حاصل کرنے کی یہ مہم اس وقت ختم ہوئی جب وہ چالیس میٹر گہرے کنویں سے پانی اور کیچڑ نکالنے کی کوشش کے دوران جان گنوا بیٹھا۔

یاد رہے کہ ماضی جنگوں کے دوران امراء اپنے خزانے زمین میں دفن کردیا کرتے تھے جس کی وجہ سے اکثر جگہوں پر کھدائی کے دوران بیش قیمت خزانہ نکل آتے ہیں۔

برازیلین شہری جوائو پیمینٹا ڈی سلوا نے بھی خواب میں دیکھا کہ اس کے گھر کے نیچے خزانہ مدفون ہے جس پر اس نے اپنی جان داؤ پر لگادی، خزانہ تو نہیں ملا لیکن اس کی جان چلی گئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.