تھائی لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص ہلاک

image

بینکاک ۔13جنوری (اے پی پی):تھائی لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے نے مقامی ٹی وی تھائی پی بی ایس کے حوالے سے بتایا کہ مقامی حکام کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب چون بوری صوبے میں ایک انجن والا طیارہ کریش لینڈگ کے دوران دھان کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے میں 2افراد موجود تھے جن میں سے ایک موقع پر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایوی ایشن حکام نے ایک ٹیم جائے حادثہ پر روانہ کر دی ہے جو حادثے کی تحقیقات کر ے گی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.