چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 10 ہلاک

image

بیجنگ۔13جنوری (اے پی پی):چین میں کوئلے کی کان میں حادثے سے 10افراد ہلاک جبکہ 6لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی چین کے صوبہ ہینان کے شہر پنگڈنگشن میں پنگڈنگشن تیانان کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ کی کوئلے کی کان میں مقامی وقت کے مطابق دن 2:55 پر کوئلہ اور گیس کے پھٹنے کی وجہ سے 10افراد ہلاک اور 6لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت کل 425 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے اور ان میں سے 380 کو کان سے باہر نکال لیا گیا ہے تاہم ریسکیو کام تاحال جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.