اقوام متحدہ کے سربراہ کی موغادیشو ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت

image

ویانا۔13جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ نے موغادیشو ایئرپورٹ پر مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ (یو این)کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے موغادیشو کے عدن ادے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کی رات ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندان اور ساتھیوں اور یوگنڈا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری افسوس کا اظہار کیاہے۔مزید برآں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیاہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.