ممبئی میں بھارت کے طویل ترین سمندری پل کا افتتاح

image

ممبئی۔14جنوری (اے پی پی):ممبئی کے ساحل پر بھارت کا سب سے طویل سمندری پل کھلول دیا گیاہے۔ جاپانی خبررساں ادارےاین ایچ کے کے مطابق یہ منصوبہ جاپان کی مالی اور تکنیکی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔22 کلومیٹر طویل ممبئی ٹرانس ہاربر لنک مغربی بھارت کے شہر ممبئی کے وسطی حصے کو خلیج کے پار ایک علاقے سے جوڑتا ہے۔

مذکورہ پل کی تعمیر کا آغاز 2018 میں ہوا تھا، 70 فیصد سے زیادہ لاگت جاپان بین الاقوامی تعاون تنظیم، جائیکا، کی جانب سے دیے گئے 242 ارب ین، یا تقریباً 1.7 ارب ڈالر کے قرضوں سے پوری کی گئی ہے۔جاپانی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمبل شدہ گرڈرز اس پل کی تعمیر میں استعمال کیے گئے ہیں۔توقع ہے کہ اس پل سے ٹریفک کے مسائل اور فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.