مدینہ منورہ میں بارش کے باعث سرسبز رقبے میں اضافہ

image
مدینہ منورہ۔14جنوری (اے پی پی):مدینہ منورہ میں مسلسل بارش کے باعث میں سرسبز رقبے میں اضافہ ہوگیا ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں سرسبز رقبے میں توسیع کرنے والے خصوصی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسلسل بارش کے باعث گزشتہ 5 ماہ کے مقابلے میں سر سبز رقبے میں 360 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2023 میں مدینہ منورہ ریجن میں مجموعی رقبے کا 1.9 فیصد علاقہ سر سبز تھا۔مدینہ منورہ ریجن میں کل سر سبز رقبہ 2863.4 کلو میٹر مربع سے زیادہ نہیں تھا جبکہ مسلسل بارش کے باعث دسمبر 2023 میں کل سرسبز رقبہ بڑھ کر 8.7 فیصد ہوگیا ہے۔

اب مدینہ منورہ میں سر سبز رقبے 13194.5 کلو میٹر مربع ہے جو اگست 2023 کے مقابلے میں 360 فیصد گنا زیادہ ہے۔مرکز نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سرسبز رقبہ الحناکیہ اور العلا کے علاوہ ینبع، خیبر اور بدر میں ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.