غزہ میں جنگ سے انسانیت داغدار ہو رہی ہے، اقوام متحدہ

image

برسلز۔14جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جنگ ’انسانیت کو داغدار‘ کر رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق غزہ کی پٹی کا دورہ کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں کی بڑے پیمانے پر اموات، تباہی، بے گھری، نقصان اور بھوک ہماری مشترکہ انسانیت کو داغدار کر رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ میں بچوں کی ایک پوری نسل صدمے کا شکار ہو رہی ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں اور وقت تیزی سے قحط کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 23 ہزار 843 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت ہے اور صحت کا نظام تباہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف نے رواں ہفتے جنوبی افریقا کی جانب سے شروع کیے گئے ایک مقدمے میں دلائل سُنے جس کا غزہ کے رہائشیوں نے خیرمقدم کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.