سعودی عرب سے پانچواں بحری جہازغزہ کے لئے امداد لیکر مصر پہنچ گیا

image

جدہ ۔15جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی طرف سے غزہ کی امداد کے لیے پانچواں بحری جہاز مصر کی پورٹ سعید پہنچ گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق بحری جہاز میں 500 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں غذائی مواد کے علاوہ ، سلیپنگ بیگز، کمبل، ادویہ اور آکسیجن کے 300 سلنڈر موجود ہیں۔

جدہ بندرگاہ سے روانہ ہونے والا پانچواں بحری جہاز غزہ میں فلسطینیوں کی فضائی اور بحری امداد کا حصہ ہے جس میں کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت سعودی و غیر ملکی حصہ ڈال رہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غزہ کی امداد کے لیے عوامی عطیات مہم بھی جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.