ریاض۔15جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کمپنیوں سے سکیورٹی گارڈز ہائر کرنے والے نجی اداروں کے لیے خصوصی ترغیبات کا اعلان کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ کمپنیوں سے سکیورٹی گارڈز ہائر کرنے والی کمپنیوں کو متعدد سہولتیں دی جائیں گی۔ وزارت نے کہا کہ پروگرام کے مطابق کارروائی ’اجیر‘ پورٹل کے ذریعے ہوگی۔
سکیورٹی گارڈز پورٹل کے ذریعے حاصل کئے جاسکیں گے۔ کمپنیوں کو کئی شرائط و ضوابط کی پابند ی کرنا ہوگی جن میں سکیورٹی گارڈ کو کم از کم تنخواہ 4500 ریال دینا شامل ہے۔ سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے کہا کہ کوشش ہے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں اور کمپنیوں میں سعودی شہریوں کو ملازمت کا اچھا ماحول ملے۔ نیا پروگرام اسی حوالے سے شروع کیا گیا ہے۔ وزرت نے کہا کہ نجی کمپنیوں میں سعودی سکیورٹی گارڈز کو سعودائزیشن کے نظام کے تحت تعینات کیا جارہا ہے۔