Jail of marriage ceremonyپولیس نے قیدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا جیل میں انتظام کرادیا

image

دبئی ۔15جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے قیدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا جیل میں انتظام کرادیا ۔ الامارات الیوم کے مطابق عرب لڑکی نے دبئی پولیس سے درخواست کی تھی کہ اس کا رشتہ طے ہوگیا ہے اور والد جیل میں ہیں تاہم والد کی موجودگی میں نکاح کے لیے جیل میں تقریب کی اجازت دی جائے جس پر دبئی پولیس کے معاون کمانڈر جنرل میجر جنرل خلیل المنصوری نے جیل میں نکاح کی تقریب منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

دبئی محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر مروان جلفار نے بتایا لڑکی کی درخواست ملنے پر محکمے نے اس کے والد کے مالی اور ذہنی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کی منظوری دی۔ محکمے نے نہ صرف نکاح کی جگہ مختص کی بلکہ دلہن کا گھر فرنشڈ کرنے میں بھی تعاون کیا تاکہ وہ ہنسی خوشی زندگی گزار سکے اور اس پر والد کے جیل میں ہونے کا کوئی منفی اثر نہ پڑے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.