ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ اور تیز ترین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے، کئی بار فضا میں چھوٹے چھوٹے پرندے بھی دیوہیکل جہاز کو بری طرح نقصان پہنچادیتے ہیں جبکہ تھوڑی سی خرابی بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کئی بار مسافروں کی زندگی بچالی لیتی ہے۔
ہفتے کے روز تویاما ایئرپورٹ کی طرف محو پرواز جاپان کے ایک مسافر طیارے ’بوئنگ 737‘ کے کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ نظر آنے سے افرا تفری پھیل گئی، اور پائلٹ نے 65 مسافروں کے ساتھ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔
کاک پٹ کی کھڑکی کے شیشے پر کریک آ گیا تھا اورکھڑکی میں دراڑ کی خبر ملنے کے بعد پائلٹ فوری طیارے کو واپس ایئرپورٹ کی طرف لے گیا، ڈومیسٹک فلائٹ میں عملے کے 6 اراکین کے ساتھ مجموعی طور پر 65 لوگ سوار تھے۔
ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق جاپان کی آل نپن ایئرویز کے بوئنگ طیارے کو کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ کی وجہ سے واپس ایئرپورٹ پر لوٹنا پڑا، ترجمان نے بتایا کہ دراڑ کی وجہ سے طیارے کا کنٹرول یا دباؤ متاثر نہیں ہوتا۔واقعے میں کسی بھی مسافر کو کسی طرح کا نقصان پہنچا۔