مکہ مکرمہ سردیوں میں بھی گرم کیوں رہتا ہے؟ وہ وجہ جو کم لوگ جانتے ہیں

image

جنوری کے مہینے میں دنیا کے اکثر ممالک میں سردیوں کا راج ہوتا ہے۔ مگر سعودی شہر مکہ سردیوں میں بھی گرم رہتا ہے جس کی اہم وجہ اب سامنے آئی ہے۔

مکہ مکرمہ کے گرم رہنے کی وجوہات سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی کے ماحولیات کے سابق پروفیسر اور سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر عبداللہ المسند نے بیان کی ہیں۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے کی گرمی کا سبب کئی موسمی اور جغرافیائی عوامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں مکہ کی گرمی کا ایک سبب حجاز کے پہاڑوں کی طرف سے بڑی پہاڑیوں کی رکاوٹ کی موجودگی ہے جو شمال اور مرکز سے آنے والی ٹھںڈی ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے میں مداخلت کا سبب بنتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مکہ ایک ایسا علاقہ ہے جو سمندر کی سطح سے صرف 300 میٹر کی بلندی پر ہے، اس کے علاوہ مکہ کی گرمائش کا دعویٰ ایک اور وجہ سے بھی کیا جاتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.