اسلام آباد ایئر پورٹ پر لاکھوں روپے کے آئی فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

image

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) کسٹم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر درجنوں قیمتی موبائل آئی فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کیسوں میں لاکھوں روپے مالیت کے 121قیمتی فون برآمد کر لیے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

ذرائع کے مطابق موبائل فون سول ایوی ایشن کنٹریکٹرز، جیریز کے ملازمین اور اے ایس ایف کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے سمگل کیے جارہے تھے۔

کلکٹر کسٹم اسلام آباد ائر پورٹ نوید الہی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 121قیمتی موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی سے بلا نہیں، عوام سےحق رائے دہی چھینا گیا، لطیف کھوسہ

پہلے کیس میں 47موبائل فون اور دوسرے کیس میں 74موبائل پکڑے ہیں اور ملوث مسافروں اور جیریز ملازمین کی مدد کرنے والے سول ایوی ایشن کنٹریکٹرز اور اے ایس ایف کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی ایک روپوٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ موبائل فونز کی سمگلنگ کی وجہ سے ملکی معشیت کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور سمگللز کے لیے موبائل کی سمگلنگ کا سب سے اہم راستہ ائیرپورٹ اور پورٹس ہیں۔

حکومت سے قسطوں پر موبائل فون حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے وزیراعظم ہاوس کی روپوٹ پر مبینہ طور پر ملوث کسٹمز کے ایلکاروں کو معطل کیا ہے اور ان سے پوچھ کچھ بھی کی گئی ہے اور اس حوالے سے روپوٹ واپس وزیراعظم افس کو بجھوا دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو ائیر پورٹ پر اسمگلنگ کی روپوٹ تیار کروا لی مگر یہ کسٹمز کے علاوہ کسی محکمہ پر فوکس نہیں ہے۔

دوسری جانب کسٹمز کے افسران غیر ملکی مسافروں کی شکایات پر اپنے اہلکاروں کو معطل کر رہے ہیں اسلام اباد ائیرپورٹ پو تین اہلکاروں کو معطل کی گیا ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.