کھولتا ہوا پانی برف بن جاتا ہے ۔۔ جانتے ہیں ان دنوں کینیڈا میں کتنی سردی ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

دنیا کے کئی ملکوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، کئی ممالک میں برف باری کے باعث جما دینے والی سردی کا راج ہے، کینیڈامیں بھی درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے، یہاں سردی کا یہ عالم ہے کہ کھولتا ہوا پانی بھی سکینڈز میں برف بن جاتا ہے۔

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں پارہ منفی 43 ڈگری تک گر چکا ہے اورکھولتا پانی ہوا میں جاتے ہی برف بن رہا ہے جبکہ شدید سردی کے باعث فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا، نوڈلز بھی جم گئے۔

ہفتے کے آخر میں، البرٹا ، برٹش کولمبیا ، ساسکیچیوان اور شمال مغربی علاقوں میں سردی کے کئی سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آرکٹک کی سرد ہوا جنوب کی طرف بڑھنے کی وجہ سے ملک کا بیشتر حصہ گہرے انجماد کا سامنا کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ شدید سردی کی لہر جس کی اس ہفتے ملک کے کچھ حصوں میں جاری رہنے کی توقع ہے شدید ترین ہے جس نے کینیڈین شہریوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.