سیئول۔17جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں سے منسلک 2افراد،3اداروں اور 11بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی۔
رائٹرز نے جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے بدھ کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ جن اہداف کو پابندی کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ بنیادی طور پر سمندر میں توانائی کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے چند روز قبل نئے سالڈ فیول ہائپر سائنک میزائل کے تجربے کے بعد اٹھایا ہے۔