نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم

image

نادرانے مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا ہے ، اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔

نادرا حکام کے مطابق ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں ، نادرا شکایت کا ازالہ کر ے گا ۔

مستعد عملہ چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے حاضرہے ۔ شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود آپ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔

شہری اپنی شکایات نادارا کے ویب پورٹل:http://complaints.nadra.gov.pk،چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051-111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:1777 پر کرسکتے ہیں ۔

نادرا سے متعلق جو بھی شکایت ہو، ہمیں بتائیں, ہم آپ کی شکایت کا ازالہ کریں گے

نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات

ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں

ہمارا مستعد عملہ چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے… pic.twitter.com/fakeIlOaHD

— NADRA (@NadraPak) January 17, 2024

قبل ازیں نادرا نےپاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی۔شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے نادرا نے یہ جدید ترین سہولت متعارف کرائی ہے۔خودکار نظام کی بدولت، تصویر اپ لوڈ کرنے، فنگرپرنٹس اور آن لائن پے منٹ انتہائی آسان ہوچکی ہے۔

قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) ،بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے شناختی کارڈ (نائکوپ)،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اب گھر بیٹھے اس ایپ کے ذریعے بنوائی جاسکتی ہے ۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں یا کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نادرا میگا دفاتر میں موجود خصوصی معلوماتی کاؤنٹرز پر رابطہ کریں۔

گھر بیٹھے ہر کام ہو سکتا ہے تو نادرا سنٹر کیوں جائیں!

(Pak ID 📱 app)

پاک آئی ڈی موبائل ایپ

شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت

خودکار نظام کی بدولت، تصویر اپ لوڈ کرنے، فنگرپرنٹس اور آن لائن پے منٹ انتہائی آسان

-قومی شناختی کارڈ (این… pic.twitter.com/Al7safwkSG

— NADRA (@NadraPak) January 10, 2024


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.