انٹرنیٹ معطلی کی وجہ تکنیکی خرابی، پی ٹی اے کی ایک مرتبہ پھر وضاحت

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں گزشتہ روز انٹرنیٹ معطلی کی وجہ تکنیکی خرابی بتادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی اے کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ ٹویٹ کے ذریعے بیان جاری کیا گیا۔ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ‘پی ٹی اے کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔’

سوشل میڈیا سائٹس متاثر ہونے کی شکایات، پی ٹی اے کی تحقیقات جاری

پی ٹی اے کی طرف سے کہا گیا کہ ‘اس تکنیکی خرابی کو درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔’

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ایک ماہ کے اندر ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خلل کا سامنا کرنے کا یہ تیسرا واقعہ تھا۔ اسے سے قبل 7 جنوری کو ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹس فارمز کی سروس ڈائون ہوگئی تھی۔

پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز بحال ہونا شروع

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کے بھی دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘جب بھی کوئی آن لائن سیاسی ایکٹیویٹی ہوتی ہے تو انٹرنیٹ سروسز کیوں معطل ہوجاتی ہیں؟ دونوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

جب بھی کوئی آن لائن سیاسی ایکٹیویٹی ہوتی ہے تو یہ کیوں ہو جاتا ہے ؟ دونوں کا آپس میں کوئی تعلق ہوتا ہے ؟ https://t.co/sPv46ObzuD

— Saqib Bashir (@saqibbashir156) January 20, 2024

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا سروسز کی معطلی کوئی تکنیکی خرابی ہے یا پھر نیت کی خرابی ہے؟

تکنیکی خرابی یا نیت کی خرابی https://t.co/d7TZFzPqZo

— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) January 20, 2024

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.