برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،2افراد ہلاک

image

برازیلیا۔26جنوری (اے پی پی):برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایک پائپر کومانچے طیارے (پی ٹی ۔ڈی کے اے)جس نے ساؤ پالو شہر کے ایک نجی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی ایک سنگلاخ پہاڑی جنگلاتی علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ برازیل کی فضائیہ نے کہا کہ اس کے ماہرین حادثے کی وجہ کا تعین کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی اسی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 4افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US