پنجاب میں نمونیا سے مزید جانی نقصان، تین بچے دم توڑ گئے

image

پنجاب میں نمونیا سے مزید جانی نقصان ہو گیا، نمونیے سے تین بچے دم توڑ گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہیں، دو بچوں کا راولپنڈی اور ایک بچے کا تعلق لاہور سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 801 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 211 بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب نے 9سیر پس کے استعمال پر پابندی لگادی

رواں ماہ کے دوران پنجاب میں 15 ہزار 331  کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوری کے دوران لاہور سے2ہزار701نمونیے کے کیسز سامنے آئے۔

نمونیا نے سات روز کے دوران 79 بچوں کی زندگی نگل لی، پنجاب میں جنوری میں نمونیے سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 261 ہو گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.