حسد کا کوئی علاج نہیں کیونکہ ۔۔ مونالیزا کی مسکراہٹ دو خواتین کے "سوپ" حملے میں کیسے محفوظ رہی؟

image

مشہور مصور لیو نارڈو ڈی ونچی کی مونا لیزا کی مشہور پینٹنگ بے شمار لوگوں کی پسندیدہ پینٹنگز میں سے ایک ہے جبکہ اس پینٹنگ کو ناپسند کرنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں، حال ہی میں پیرس کے میوزیم میں رکھی 2 خواتین کے حملے میں بال بال بچ گئی۔

لیو نارڈو ڈی ونچی کی مشہور پینٹنگ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس پینٹنگ کو 1503 اور1506 کے درمیان تیار کیا گیا تاہم یہ بھی کہا جاتا ہے کہ لیونارڈو نے اس پر 1507 تک کام کیا۔

لیو نارڈو ڈی ونچی کی مشہور پینٹنگ جس کی مسکراہٹ میں لوگوں کو محو لینے کی خوبی ہے۔ مونالیزہ کی پینٹنگ دنیا کے مشہور عجائب گھر لووغ میں رکھی ہے، جو فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں واقع ہے۔

مونالیزاکی یہ پینٹنگ دنیا کے مشہور عجائب گھر لووغ میں رکھی ہے، جو فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں واقع ہے، یہاں اس مشہور زمانہ پینٹنگ پر 28 جنوری کی صبح سوپ سے حملہ کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مونا لیزا کو ماحولیاتی کارکنوں نے ہدف بنایا ہے۔اس سے قبل مئی 2022 میں ایک شخص نے پینٹنگ کو کیک سے خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔حملہ کرنے والے مرد نے ایک معمر خاتون کا بہروپ بنایا ہوا تھا اور وہیل چیئر پر سوار تھا۔

فوٹیج کے مطابق 2 خواتین نے ایک کین میں موجود سوپ کو پینٹنگ پر اسپرے کیامگر مونا لیزا کے تحفظ کے لیے اس کے اوپر موجود بلٹ پروف گلاس کے باعث پینٹنگ محفوظ رہی۔

1503 سے 1519 کے درمیان کسی وقت بنائی جانے والی پینٹنگ کے تحفظ کے لیے میوزیم کا عملہ تیزی سے موقع پر پہنچا اور پینٹنگ کے سامنے موجود حصے پر پینلز کھڑے کردیے۔حملہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سوپ کا چھڑکاؤ کرنے کا مقصد غذائی حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.