پاکستانی وفد کا اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کا دورہ

image

بیجنگ۔31جنوری (اے پی پی):پاکستانی وفد نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے شہر شینزن کا دورہ کیاہے۔چائنا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ کونسل کے صدر محمد امجد کی قیادت میں زریان بزنس گروپ کے ایک وفد نے شینزن میں وینجی ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔

یہ کمپنی انٹرپرائز ڈویلپمنٹ، ٹیلنٹ اور پروجیکٹ انکیوبیشن اور برانڈ پروموشن کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئےچینی اور پاکستانی اداروں کے درمیان تعاون اور کاروباری ماڈلز کو فعال طور پر بڑھانے کی کوشش کرتی ہے۔ زریان بزنس گروپ کو 1986 میں قائم کیا گیا جو مختلف 15 کمپنیوں پر مشتمل ہے ۔

یہ گروپپولٹری اور مویشی پالنے، تعمیراتی مینوفیکچرنگ، اور متحرک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کو فروغ دیتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.