جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل،بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔ جنیوا میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات ہوئے،ملاقات کے دوران ایران اور یورپی رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی، سفارتی چینلز کے کھلے رکھنے، اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات سے قبل یورپی وزرائے خارجہ نے امریکی سینیٹر مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں روبیو نے ایران سے براہِ راست بات چیت کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔
یورپی رہنماؤں نے ایران کے ساتھ کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
ملاقات کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، ایران کے جوہری پروگرام، اور علاقائی امن کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔