مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ

image

بھارت میں کرپشن اور کالے دھن کا مسئلہ اب عالمی سطح پر سنگین تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ مودی کے گیارہ سالہ دورِ اقتدار میں بھارتی اداروں نے کالا دھن چھپانے کے لیے سوئس بینکوں کا رخ کر لیا۔

بھارتی سیاستدان، بیوروکریٹس اور کاروباری شخصیات کے سوئس بینکوں میں خفیہ اثاثے ماضی کے سکینڈلز سے آشکار ہو چکے ہیں۔

ٹوجی اسکینڈل اور کوئلہ مافیا جیسے کیسز نے بھارتی کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی کو بے نقاب کر دیا۔

سوئس بینک کے تازہ ترین جاری اعداد و شمار کے مطابقسوئس بینکوں میں بھارتی رقم دو ہزار چوبیس میں تین گنا بڑھ چکی ہے۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی رقم کا بڑا حصہ بینکوں اور اداروں کے ذریعے رکھا گیا،مجموعی طور پر غیر ملکی کلائنٹس کی رقوم میں کمی آئی مگر بھارتی پیسہ غیر معمولی حد تک بڑھا۔

بیرونی بینکوں میں چھپی دولت بھارت کے ترقیاتی فنڈز کو چوری کرنے کے مترادف ہے۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں بڑھتی کرپشن نے بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.