امارات ہلال احمر نے ایک ہفتے میں غزہ کے 6 لاکھ 9 ہزار مکینوں کو امداد فراہم کی

image

رفاہ۔31جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جانب سے برادر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادپر شروع کئے گئے ’’ گیلنٹ نائٹ 3‘‘ آپریشن کے تحت امارات ہلال احمر غزہ کے مکینوں میں امداد کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابقامارات ہلال احمر نے 23 اور 30 جنوری کے درمیان ایک ہفتے میں 609,314 فلسطینی مستحقین تک رسائی حاصل کی اوران میں ضروری امداد بشمول کھانے کے پارسل، حفظان صحت کی اشیاء پر مشتمل امدادی کٹس اور خیمے تقسیم کئے ۔

مزید برآں، امارات ہلال احمر نے رفاہ ، خان یونس اور سینٹرل گورنریٹ میں بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کرنے کے لئے 17 خیراتی باورچی خانے چلائے، جبکہ آٹے کی قلت کو دور کرنے کے لئے بیکریوں کی آٹے کی فراہمی کے ساتھ مدد کی۔متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر نومبر میں غزہ میں فلسطینی عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد فراہم کرنے کے لئے ’’گیلنٹ نائٹ 3 ‘‘ کے نام سے امدادی آپریشن کا آغاز کیا، جس سے یکجہتی اور تعاون کی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.