سعودی عرب ، ٹریفک حادثات میں اموات 50 فیصد کم، اوسط عمر 77 برس ہو گئی، وزیر صحت

image

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کے نئے پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے ،ٹریفک حادثات سے اموات کی تعداد میں 50 فیصد کمی اور اوسط عمر77 برس تک پہنچ گئی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیرصحت ی جانب سے جاری بیاں میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں صحت نگہداشت کا پروگرام موثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوا ہے۔ صحت کے حوالے سے نئے ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔ آگہی مہم نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔فہد الجلاجل نے کہا کہ معاملہ صرف شاہراہوں پر انسانی جانوں کی سلامتی تک ہی محدود نہیں بلکہ مقامی شہریوں کی عمر میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سعودی شہری ساتویں عشرے کے آخر تک جینے لگے ہیں جبکہ ہمارا ہدف 2030 تک اوسط عمر 80 سال تک پہنچانے کا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.