سعودی عرب کے علاقوں عسیر جازان اور الباحہ میں بارش ، درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان

image

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی مرکز موسمیات نے کہا ہے کہ عسیر کے علاقے میں جمعہ تک ہلکی بارش اور جازان اور الباحہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع جبکہ درجہ حرارت صفر سے نیچے گر جانے ہونے کا امکان ہے ،سعودی پریس کے مطابق سعودی مرکز موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہلکی بارشوں، گرد آلود ہواؤں اور سمندر میں اٹھتی ہوئی لہروں سے بھی خبردار کیا ہے۔

موسمیاتی مرکز نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طائف، میسان، اضم اور العردیات میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے بیشتر حصوں میں جمعہ تک موسم کی خراب رہنے کے ساتھ ساتھ عسیر کے علاقے میں جمعہ تک ہلکی بارش اور جازان اور الباحہ کے علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع جبکہ درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.