ریاض ۔1فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے مہم میں 622 ملین ریال جمع ہوگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم کے دوران 622 ملین ریال جمع ہوگئے ہیں ۔غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کئے گئے بعدازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساہم پورٹل میں جمع کیا گیا۔مہم شروع ہونے سےاب تک 16 لاکھ 23 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔