فرانس ،فوڈ مارکیٹ میں احتجاج کرنے والے 91کسان گرفتار

image

پیرس۔1فروری (اے پی پی):فرانس کی ایک فوڈ مارکیٹ میں احتجاج کرنے والے 91کسان گرفتار کرلیے گئے ۔شنہواکے مطابق پیرس پولیس کے پریفیکٹ لارینٹ نونیز نے میڈیا کو بتایا کہ کسانوں نے گزشتہ ہفتے بڑھتی ہوئی قیمتوں، بیوروکریسی اور یوکرین سے درآمدات کی آمد کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے اسی سلسلےمیں کل کسانوں نے ایک فوڈ مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی اور پولیس سے مڈبھیڑ کی جس کےبعد 91کسانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 6000 کسانوں نے 4500زرعی مشینوں اور ٹریکٹروں کے ساتھ 80 بلاکنگ پوائنٹس قائم کیے ہیں تاہم فرانسیسی حکومت نے انتظامی طریقہ کار کو آسان بنانے، کاشتکاری کی مشینری کے لیے ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور شراب کے کاشتکاروں کو اضافی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.