میانمار میں 6 ماہ کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 4,300 افراد گرفتار

image

نیپیداو۔1فروری (اے پی پی):میانمار میں 6 ماہ کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 4,300 سے زائدافراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے نے میانمار میڈیا کے حوالےسے سے بتایا ہے کہ میانمار کے حکام نے رواں سال 29 جنوری تک تقریباً چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 4,373 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، ملک کی انسداد منشیات پولیس نے تقریباً 781.02 بلین کیاٹ (371.91 ملین امریکی ڈالر سے زائد)مالیت کی منشیات بھی ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ منشیات میں 1.1 ٹن سے زیادہ ہیروئن، 117 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں اور 14.665 ٹن میتھمفیٹامائن شامل ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.